اطلاعات وتعلقات عامہ کے نئےڈائریکٹر پردیپ کمار جھا نے عہدہ سنبھالا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Oct-2019

پٹنہ:ـاطلاعات وتعلقات عامہ محکمہ کے نئے ڈائریکٹر پردیپ کمارجھا نے آج اپنا عہدہ سنبھالتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر بہار سمواد کمیٹی بہار پٹنہ کابھی اضافی چارج لیا۔ موجودہ ڈائرکٹر ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے عہدہ سنبھالتے ہوئے نئے ڈائرکٹر پردیپ کمار جھا کو نیک خواہشات پیش کی۔بعد میں نئے ڈائرکٹر نے سبھی محکمہ جاتی افسران کے ساتھ مختصر میٹنگ کرتے ہوئے محکمہ جاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔