ان ٹرینڈٹیچروں کی ختم ہوسکتی ہے ملازمت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-Oct-2019

پٹنہ: محکمہ تعلیم نے انٹرینڈ پرائمری ٹیچرس کے سلسلے میں ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ٹیچروں کی ملازمت ختم ہوسکتی ہے۔ حکومت اس پر تیزی سے کارروائی کی جارہی ہے۔ محکمہ تعلیم کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رنجیت کمار سنگھ نے سبھی ایجوکیشن افسران کو ایک ہفتہ کے اندر ایک رپورٹ دینے کا حکم دیاہے۔ یکم اپریل 2019 کے حکم کی روشنی میں سرکاری پرائمری اسکولوں میں کتنے ان ٹرینڈ ٹیچروں کوہٹانے کی کارروائی ہوئی ویسے سبھی ٹیچروں کو سروس سے ہٹایاجائے گا جو این آئی او ایس سے ٹریننگ لینے کے بعد منعقد امتحان میں ناکام ہوگئے تھے۔