اکشے بھول بھلئیا 2 کا حصہ نہیں ہوں گے :انیس بزمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-Oct-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور ہدایت کار انیس بزمی کا کہنا ہے کہ اکشے کمار فلم بھول بھلئیا 2 کا حصہ نہیں ہوں گے۔انیس بزمی ان دنوں فلم بھول بھلئیا کا سیکوئل بنا رہے ہیں۔شائقین بھول بھلئیا کے سیکول کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔فلم کے پہلے حصے میں اکشے کمار مرکزی کردار میں تھے،لیکن اس بار کارتک آرین مرکزی کردار میں ہوں گے۔کارتک کے ساتھ اس فلم میں کیارا ایڈوانی ہیں۔فلم کا پہلا پوسٹر بھی سامنے آچکا ہے۔کہا جارہا تھا کہ اکشے کمار بھول بھلئیا 2 میں بھی نظر آسکتے ہیں۔انیس نے صاف کردیا ہے کہ اکشے کمار بھول بھلئیا کا حصہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ’’اکشے کمار اس میں مہمان اداکار کا کردار ادا کریں گے۔یہ نئی اسٹار کاسٹ کے ساتھ بالکل الگ فلم ہے۔