اے ایم پی نے ممبئی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مستحق طلبا کو اعلی تعلیم کیلئے اسکالرشپ تقسیم کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Oct-2019

ممبئی (پریس ریلیز)ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی) نے ممبئی سنٹرل کے آگریپاڑا میں واقع اپنے ہیڈ آفس میں ممبئی ، نوی ممبئی ، مالیگاؤں ، پالگھر ، کلیان ، تھانہ ، ممبرا اور پونے کے 67 مستحق اور ضرورت مند طلباء کو اعلی تعلیم کیلئے اسکالرشپس تقسیم کیا۔یہ وہ طالب علم تھے جو کم مراعات یافتہ گھرانوں سے آئے تھے ، لیکن ان کی سخت محنت اور لگن کی وجہ سے ہائر سکنڈری کے امتحان میں اچھے مارکس لاے اور اب انجینئرنگ ، میڈیسن ، ایوی ایشن اور منجمنٹ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انجینئرنگ کے مجموعی طور پر 22 طلباء ، میڈیسن کے 10 طلباء ، ایوی ایشن کے 1 طالب علم، مینجمنٹ اسٹڈیز کے اور دوسر ے شعبوں کے 3 طلباء کوان کےمارکس اور معاشی پس منظر کے مطابق ۔ 10،000 / – روپے سے 20،000 / – تک ک کی رقم دی گئی۔مسز زبیدہ کھنڈوانی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت کے بارے میں تذکرہ کیا اور اپنے تجربے اور نظر یات کو نوجوان ذہنوں کے ساتھ شیئر کیا جو ان کے بصیرت سے بہت متاثر تھے۔ ان کی صاحبزادی ، مسز شاہین لکڑاوالا نے بھی ان کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر انسان کا بنیا دی حق ہے اور اسے حاصل کرنے کیلئے جنسی عصبیت نہیں ہونا چاہئے۔اے ایم پی زکوٰۃ پرو جیکٹ کے ہیڈ ریاض الدین قاضی نے طلباء سے خطا ب کیا اور ان پر اپنے تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور معاشرے میں اپنے اپنے پیشہ ورانہ شعبوں میں واپس آنے پر زور دیا۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب ہونے کیلئے وقت کے انتظام کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ اے ایم پی نے برادری کی خدمت کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اور ان کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جائےگا اگر وہ اسکل ڈویلپمنٹ لیکچرز (ایس ڈی ایل) کے ذریعہ تعاون کرنا چاہیں جو اسکولو ں میں چلا ئے جاتے ہیں یا اگر اے ایم پی جاب ڈرائیوز اور نوکری میلے میں رضاکارانہ طور پہ وابستہ ہونا چاہیں ۔ شبیر انصاری ، آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنا ئز یشن کے صدر ، جو ایک معروف شخصیت ہیں ، نے بھی اپنے کلام کے ذریعے طلباء کی رہنمائی کی اور ہماری روزمرہ کی زندگی میں وابستگی کی اہمیت کو بھی بتایا۔ جاوید سید ، اے ایم پی کے سیکرٹریِ خزانہ ، نے کہا کہ اے ایم پی اعلی تعلیم ، پیشہ ورانہ داخلہ امتحانات ، اسکالرشپ، سرکاری اور نجی شعبے وغیرہ میں روزگار کے مواقع سے متعلق تمام معلومات کو لوگوں تک پہنچاتی ہے۔ مختصر طور پر اے ایم پی ریسورس سینٹر (ARC) کا مقصد بڑے پیمانے پر معاشرے اور معاشرے کی تمام تعلیمی اور روزگار کی ضروریات کیلئے یکجا ذرائع فراہم کرنا ہے۔ وہ طلباء سے بھی گذارش کرتے ہیں کہ ایسے بہت سے اداروں کی طرف سے دی جارہی امدا د سے فائدہ اٹھائیں اور اس کے نتیجے میں دو سروں کو بھی اپنے خوابوں کو حاصل کرنے میں مدد کر یں اور ترقی کی سیڑھیاں چڑھتے جائیں۔