بی پی ایس سی 65 ویں کاپی ٹی امتحان کل ، اہم گائڈ لائن جاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Oct-2019

پٹنہ : بہار پبلک سروس کمیشن کی 65ویں کا پی ٹی امتحان کل ریاست کے 718 مراکز پر منعقد ہوگا۔ اس کے لئے راجدھانی میں 34 سنٹر بنائے گئے ہیں۔ امتحان دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک ہوگا۔ 421 عہدوں کیلئے ہورہے پی ٹی امتحان میں 4 لاکھ گیارہ ہزار امتحان دہندگان شامل ہونگے۔ بی پی ایس سی کے سکریٹری کیشو رنجن نے بتایا کہ امتحان کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ کی نگرانی میں سبھی سنٹروں پر مجسٹریٹ کو مامور کیاگیا ہے۔ انہوں نے امتحان دہندگان سے کشیدگی سے پاک ہوکر سنٹر پر ایک گھنٹہ پہلے پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ بی پی ایس سی نے پی ٹی امتحان کیلئے خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ مقابلہ جاتی امتحان کے اکسپرٹ ڈاکٹر ایم رحمان نے بتایا کہ بی پی ایس سی نے ای ایڈمٹ کارڈ ای ایڈٹ کارڈ جاری کر طلبا کو گائڈ لائن دی ہے۔ اس میں صاف لفظوں میں کہاگیا ہے کہ کہ طلبا کو گیارہ بجے ہی سنٹر پر رپورٹ کرنی ہوگی۔ جبکہ امتحان شروع ہونے کے بعد داخلہ کی اجازت نہیں ملے گی۔ ساتھ ہی امتحان ختم ہونے سے پہلے سنٹر سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں ملے گی۔ امتحان دہندگان کو او ایم آر شیٹ پر صرف 6 عدد کا رول نمبر لکھنا ہے۔ رجسٹریشن نمبر نہیں لکھنا ہے۔ او ایم آر شیٹ پر وائٹنر یا اریزر کااستعمال ممنوع ہے۔ طلبا کو سنٹر پر ای ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ صرف بلو یا بلیک بال پوائنٹ قلم ہی لے کر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ موبائل بلو ٹوتھ، وائی فائی، گزٹ، الکٹرونک پین، پیجر، الکٹرونک سامان کلکولیٹر، ملنے پر امیدواری رد کر دی جائے گی۔ امیدوار کو اپنا باتصویر شناختی کارڈ جیسے ادھار کارڈ، ایپک پین کارڈ، ڈرائیونگ لائیسنس، پاسپورٹ وغیرہ اپنے ساتھ سنٹر پر پہچان کی شکل میں دینا ہوگا۔