تکہ بوٹی بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-Oct-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

 ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

 لال مر چ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

 گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

 کچری پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

 گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

 زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ

 نمک حسب ذائقہ

 دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

 دہی ایک کپ

 پپیتے کا پیسٹ د و سے تین کھانے کے چمچ

 کریم آدھا کپ

 ہری مرچ کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

 کالی مرچ کا پاؤڈر ایک چٹکی

مٹن بغیر ہڈی کے چار سو گرام

 پیاز کٹی ہوئی ایک عدد

 ٹماٹر کٹے ہوئے ایک عدد

 شملہ مرچ کٹی ہوئی ایک عدد

تیار کرنے کی ترکیب

ایک پیالے میں ہلدی، پسی ہوئی لال مرچ ،گرم مصالحہ پاؤڈر،کچری پاؤڈر،کالی مرچ پسی ہوئی،گرم مصالحہ ،پسا ہوا زیرہ،نمک،پسا ہوا دھنیا، لیموں کا رس ،ادرک لہسن کا پیسٹ ،دہی ،پپیتے کا پیسٹ ،کریم اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔

اب اس میں چٹکی بھر کالی مرچ کا پاؤڈر ڈالیں اور مکس کریں۔

اب ایک بڑے پیالے میں بکرے کا بغیر ہڈی کا گوشت لیں اور مصالحوں سے بنا مرکب اس پر ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں تاکہ سارا آمیزہ گوشت میں رچ بس جائے۔

اس کے بعد اسے 1گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔

اب کچھ سیخیں لیں اور میرینیٹ کی ہوئی بوٹیوں ،کٹی ہوئی پیاز،ٹماٹر اور کٹی ہوئی شملہ مرچ کے ٹکڑوں کو ایک کے بعد ایک اس میں پرولیں۔

اب ایک انگیٹھی میں کوئلے دہکائیں اور سیخوں کو اس پر رکھ کر بوٹیوں کو بھون لیں۔