حکومت سرکاری کمپنیوں کو فروخت کررہی ہے: راہل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Oct-2019

نئی دہلی‘(یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے حکومت پر پبلک سیکٹر کے کارخانوں (پی ایس یو) کو اپنے چہیتے پرائیوٹ صنعت کاروں کو فروخت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس سے ان کمپنیوں کے ملازمین میں خوف کا ماحول ہے او روہ ان ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا”ملک کے پی ایس ے کو سوٹ بوٹ والے دوستوں کے ساتھ بندر بانٹ کررہے ہیں۔ جنہیں ملک نے برسوں کی محنت سے کھڑا کیا ہے۔ یہ لاکھوں پی ایس یو ملازمین کے لئے غیر یقینی اور خوف کا ماحول ہے۔ میں اس لوٹ کی مخالف میں ان تمام ملازمین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوں۔“اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک پوسٹر بھی پوسٹ کیا ہے جس میں تبصرہ کرتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی گئی ہے۔ پوسٹر میں لکھا ہے۔ ”مٹی کے بھاو ایر انڈیالے لو’بی پی سی ایل لے لو۔