خود کشی اور اس کی تشخیص کے مو ضو ع پر پو سٹر نمائش کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Oct-2019

دلسنگھ سرائے( مقبول عالم) – شہر کے آر بی کالج کے سائکولوجی ڈپارٹمینٹ میں 14 اکتوبر کو یوم عالمی ذہنی صحت” کے موقع پر ” خودکشی اور اس کی تشخیص” سبجیکٹ پر مبنی پوسٹر نمائش کا انعقاد کیا گیا- اس نمائشی پروگرام کی صدارت و ہدایت کالج کے پرنسپل دیلپ کمار نے کیا، ساتھ ہی کنوینر کا کردار ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر راج کشور رام نے نبھایا- نمائش میں ،کسان کی خودکشی، جہیز کی وجہ کر خواتین کے ذریعہ کی جانے والی خودکشی، پیار و محبت میں ناکامی یا دھوکا دھری، نشہ، ڈپریشن، بیروزگاری، گھریلو تشدد، بچوں و خواتینوں کا استحصال، تعلیم یا تجارت میں ناکامی وغیرہ موضوع کو مرتب کیا گیا- اس تقریب میں تقریبا 50 طلبہ و طالبات کی حصہ داری کو دیکھتے ہوئے پرنسپل نے کہا کہ اس طرح کے تقریبات سے دوسرے طلبہ بھی متاثر ہونگے- انھوں نے کہا کہ ان بیماریوں سے بچنے کے لئے آج کے تقریب میں کہی گئ و دکھائ گئ باتوں کو عمل میں لانا ضروری ہے- اس نمائش کا اہم مقصد لوگوں میں خودکشی کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا و اس کے بچاوء کے بارے میں بتانا تھا- موقع پر پروفیسر مہیندر چندر چورسیا، ڈاکٹر بمل کمار، ڈاکٹر پرتیبھا پٹیل، ڈاکٹر راج کشور رام، ڈاکٹر سنجیو کمار ساہ، ڈاکٹر دھیرج کمار پانڈے، ڈاکٹر سنیل کمار سنگھ موجود تھے- حصہ داروں میں خوشبو کماری، سواتی، محمد چاند، ششی کرن، وندنا، نسرین، نیہا،سوپریا، سونی، نیشا، موسمی، سپنا،سونیا،دیپتی وغیرہ کے پوسٹروں کو کافی سراہا گیا۔