دو فلموں کی اسکرپٹ کو لاکر میں رکھنا چاہتے ہیں آیوشمان کھرانہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Oct-2019

ممبئی،(یو این آئی) بالی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اپنی دو فلموں کی اسکرپٹ ’ لاکر‘ میں رکھنا چاہتے ہیں۔آیوشمان کھرانہ نے اپنے کیرئیر میں کئی کامیاب فلموںمیں کام کیا ہے ۔ ان کی فلموں کے عنوان ہمیشہ مختلف ہوتے ہیں جیسے وکی ڈونر، بدھائی ہو اور اندھا دھن جیسی فلمیں قابل ذکر ہیں ۔ حال ہی میں ان کی فلم ’ڈریم گرل‘ ریلیز ہوئی تھی جسے ناظرین نے خوب پسند کیا ہے۔ان سے جب پوچھا گیا کہ اگر انہیں لاکر سسٹم ملتا ہے تو وہ اس میں کیا چیز محفوظ رکھنا چاہیں گے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مہنگی گھڑیاں، پاسپورٹ اور اپنے گھر کے کاغذات لاکر میں رکھنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں بہت زیاد ملحد انسان نہیں ہوں لیکن میں وکی ڈونر اور اندھا دھن جیسی فلموں کی اسکرپٹ کو لاکر میں سنبھال کر رکھنا چاہوں گا اس کے علاوہ میں اپنی بیوی کی جانب سے دیئے گئے تحائف بھی اس میں رکھنا پسند کروں گا‘‘۔آیوشمان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مختلف انداز میں کام کیا ہے اور اسکرپٹ کے انتخاب میں یہ ان کی یو ایس پی رہی ہے۔ وہ ان دنوں اپنی نئی فلم بالا کے لئے سرخیوں میں ہیں جس میں وہ کم عمر ی میں ہوئے گنجے شخص کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم بالا میں بھومی پیڈنیکر اور یامی گوتم کے بھی اہم کردار ہیں۔ یہ فلم 7 نومبر کو ریلیز ہوگی۔