دھرمیندرکا کردار ادا کرنا بڑی ذمہ داری:راج کمار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Oct-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکار راج کمار راو کا کہنا ہے کہ سپرہٹ فلم چپکے چپکے کے ریمیک میں دھرمیندر کا ادا کردہ کردار اداکرنا ان کےلئے بڑی ذمہ داری ہے۔راج کمار سال 1975میں ریلیز سپرہٹ فلم ’چپکے چپکے‘ کے ریمیک میں کام کرنے جارہے ہیں۔وہ اس فلم میں دھرمیندر کے ادا کئےگئے کردار کو دہرائیں گے۔راج کمار نے کہا کہ اصل فلم میں جو کردا دھرمیندر جی نے ادا کیاتھا،اسے ادا کرنا ان کے لئے بڑی ذمہ داری ہے۔لیکن وہ اسے بہترین طریقے سے ادا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔راج کمار نے کہا کہ اسکرپٹ تیار ہورہی ہے۔ہم نہیں جانتے کہ ہم ہدایت کار ریشی کیش مکھرجی کی امیدوں پر کس حد تک کھرے اترپائیں گے لیکن بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش ضرور کریں گے۔