رسم پگڑی پروگرام میں بی جے پی لیڈران نے قاتلوں کی گرفتار کا مطالبہ کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Oct-2019

دیوبند(دانیال خان) بدمعاشوں کی گولی کا نشانہ بنے بی جے پی لیڈر چودھری یشپال سنگھ اور نگر پالیکا رکن دھارا سنگھ کی رسم پگڑی ( تیرہویں )کے پروگرام میں بی جے پی لیڈران بڑی تعداد میں موجود رہے ،اس دوران پولیس انتظامیہ نے قتل کے دونوں معاملوں کا بہت جلد خلاصہ کئے جانے کی یقین دہانی کرائی ۔چودھری یشپال سنگھ کی رسم پگڑی پروگرام کا انعقاد گاؤں مرگ پور میں واقع انکی رہائش گاہ پر اور نگر پالیکا رکن دھارا سنگھ کی رسم پگڑی کا پروگرام انکے آبائی گاؤں بندر جڈا میں ہوا ۔دونوں ہی جگہ شامل ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈران و سابق ایم پی راگھو لکھن پال شرما نے کہا کہ پورے علاقہ و بی جے پی کے تمام کارکنوں کے لئے یہ انتہائی غم کا وقت ہے۔ پارٹی کے دو قابل ،وفادار اور ذمہ دار لیڈروں کو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مارکر موت کی نیند سلا دیا ،انہوں نے کہا کہ جب تک دونوں لیڈران کے قاتلوں کو انکے انجام تک نہیں پہنچا دیا جائے گا تب تک وہ سکون کی سانس نہیں لیں گے۔ سابق ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی کا ہر کارکن دکھ کی اس گھڑی میں مبتلا متاثرہ مبتلا کنبوں کے ساتھ ہے اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دلوائے جانے کے لئے اپنی پوری طاقت لگا لگا دیگا ۔ دونوں رسم پگڑی پروگراموں میں ایس پی دیہات ودیاساگرمشرا نے کہا کہ پولیس کی متعدد ٹیمیں قاتلوں کا سراغ تلاش کرنے کے لئے دن رات کام کر رہی ہیںکچھ اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں جن سے روابط کو جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملہ کا خلاصہ کرنے کے لئے دن رات چھان بین میں مصروف ہے۔ ایس پی دیہات نے کہا کہ دونوں واقعات میں کسی بھی بے گناہ کو جیل نہیں بھیجا جائے گا۔اس دوران سابق ایم ایل اے جھبریڈا کلبیرسنگھ ، سابق ایم ایل اے منوج چودھری ،سابق ریاستی وزیر راج سنگھ ماجرا ، سابق ایم ایل اے مہاویر رانا ، سابق ایم ایل اے سکھبیر سنگھ پنڈیر ، سابق ایم ایل اے ششی بالا پنڈیر،سابق ایم ایل اے معاویہ علی بی جے پی کے علاقائی صدر موہت بینی وال ،چودھری راجپال سنگھ ، وجندر سنگھ ، گجراج رانا ،ٹھاکر انیل سنگھ ، ڈاکٹر سکھپال سنگھ ، چودھری راج سنگھ ، چودھری سیٹھ پال سنگھ وغیرہ نے خراج عقیدت پیش کی ،رسم پگڑی پروگرام میں شہر و اطراف کے لوگ بڑی تعداد میں موجود رہے ۔