سوشل میڈیا پر تصویر ڈال کر ٹرول ہوئیں نصرت جہاں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Oct-2019

کولکاتہ،(ہ س)۔ مغربی بنگال کے بشیرہاٹ سے ترنمول کی اسٹار رہنما نصرت جہاں کو اس بار لوگوں نے سوشل ویب سائٹ پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی اس ممبر پارلیمنٹ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے پوچھا تھا کہ وہ کیسی لگ رہی ہیں۔ اس پر یوزرس نے انہیں جم کر کھری کھوٹی سنائی۔ زیادہ تر لوگوں نے کہا کہ آپ ایک ایم پی ہیں۔ ایسی حرکتیں کرنے کے بجائے اپنے علاقے میں جاکر کام کرئے۔دراصل منگل دیر شام نصرت نے اپنی ایک تصویر سوشل ویب سائٹ پر پوسٹ کی تھی۔ اس پوسٹ کی تصاویر میں نصرت وائٹ ٹاپ، ہوپ ایئر رنگ اور ہاتھ میں گھڑی پہنے نظر آ رہی ہیں۔ شیڈس آف لائف کے نام سے اس تصویر کو انسٹاگرام پر ڈال کر رہنما نصرت نے اپنی رکن پارلیمنٹ سہیلی ملی چکرورتی کو ٹیگ کیا۔ اس میں نصرت نے پوچھا، “بونا کیا میں نے اپنامیک اپ ٹھیک کیا ہے؟ میں کیسی لگ رہی ہوں؟ ۔گھنٹوں گزر جانے کے باوجود ملی چکرورتی نے تو جواب نہیں دیا لیکن یوزرس نے نصرت جہاں کو کھری کھوٹی سنانا شروع کر دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ ایک ایم پی ہیں۔ اس طرح سے تصاویر ڈال کر میں نے کیسی لگ رہی ہوں، کہنے کی حرکت کرنے کی بجائے علاقے میں جاکر کام کرئے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کو اگر اپنے آپ کو سجانے کے اور سنوارنے سے فرصت مل جائے تو آپ علاقے کی ترقی اور لوگوں کے مسائل سننے پر بھی توجہ دے دو۔ بہت سے دوسرے یوزرس نے بھی انہیں اسی طرح سے کھری کھوٹی سنائی ہے۔