سوہا علی خان اکتالیس برس کی ہوگئیں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Oct-2019

ممبئی،(یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان اکتالیس برس کی ہوگئیں۔ سوہاعلی خان کی پیدائش چار اکتوبر 1978کو نئی دہلی میں ہوئی تھی۔ سوہا کے والد منصور علی خان پٹودی کرکٹرتھے جبکہ انکی والدہ شرمیلا ٹیگور اداکارہ ہیں۔ سوہا نے اپنی ابتدائی تعلیم دی برٹش اسکول نئی دہلی میں حاصل کی ۔اس کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی سے تاریخ میں گریجوئیشن کیا اور ماسٹرس کی ڈگری لندن اسکول آ ف اکونومکس سے حاصل کی ہے۔سوہا نے اپنے فلمی کیریر کی شروعات 2004 سے فلم دل مانگے مور سے کی تھی۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ شاہد کپور تھے۔ اس کے بعد انہوں نے رنگ دے بسنتی، بنگالی فلم انتر محل جیسی فلمیں کیں۔ فلم رنگ دے بسنتی باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی ۔ اس کے بعدوہ فلم سدھیر مشرا کی فلم کھویا کھویا چاند میں نظر آئیں۔ حالانکہ فلم کچھ خاص نہیں چلی تھی لیکن ناقدین نے ان کی اداکاری کی ضرور تعریف کی۔سوہا نے کنال کھیمو سے 2015میں شادی کرلی۔ انہوں نے ایک کتاب ’دی پیرلس آف بائنگ موڈریٹلی فیمس‘ بھی لکھی ہے۔ سوہا نے اپنے فلمی کیریر کے دوران اب تک تقریباََ 30فلموں میں کام کیا ہے۔ان فلموں میں شادی نمبر ون، دل کبڈی، 99، صاحب بیوی اور گینگسٹر ، گوگوا گون اور 31 اکتوبر، گھائل ونس اگین شامل ہیں۔