صحت عامہ اور ایچ آئی وی معائنہکیمپ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-Oct-2019

دربھنگہ،(فضا امام) ضلع ہیلتھ کمیٹی اور لنک ورکر اسکیم نردوش کی جانب سے آج ملہی پٹی شمالی پنچایت کے گرام کچہری میں صحتِ عامہ اور ایچ آئی وی معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک سبھی لوگوں کی طبّی جانچ ڈاکٹر منیش کمل نے کیجب کہ میڈیکل لیب ٹیکنیشین عقیل احمد نے ۱۵۹؍ لوگوں کی ایچ آئی وی جانچ کی۔ جانچ کے بعد سبھی لوگوں کو ضروری دوائیں دی گئیں۔ اس دوران بہار اسٹیٹ ایڈس کنٹرول سوسائٹی ، پٹنہ کے ایم اینڈ ای آفیسر یاسر امام نے کیمپ کا جائزہ لیا اور لوگوں کو ایچ آئی وی ایڈس کے متعلق تفصیلی طور جانکاری بھی دی۔ اس موقع پر عقیل احمد نے کہا کہ ایسے لوگ جو باہر سے کماکر آتے ہیں اور اگر ان کا وزن تیزی سے کم ہوتا ہے، پیٹ اکثر خراب رہتا ہے، کمزوری ہوتی ہے تو وہ نزدیکی ہیلتھ سنٹر میں جاکر ایچ آئی وی کی جانچ مفت کرائیں۔اس موقع پر مکھیا شیل دیوی، مشیرکار پربھات کمار، زونل سپر وائزر ارچنا کماری، اے این ایم مہا لچھمی کماری، خواتین سپر وائزر منی کماری ، آنگن باڑی خدمت گار شجرہ خاتون ، لنک ورکر شیو نندن کمار، پون ریکھا، سنگیتا کماری، ببلو کمار سنگھ وغیرہ موجود تھے۔