طالب علموں کے درمیان جم کر مارپیٹ ،دو بائیک ضبط

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Oct-2019

بہار شریف ،(توصیف جمال) لہری تھانہ علاقہ کے دھنیشور گھاٹ ،قمرالدین گنج علاقہ میں منچلوں کا سیف زون بن گیا ہے ۔ان دنوں کھلے عام چھیڑ خانی کو لیکر یا پھر دوگٹوں کے بیچ آئے دن مار پیٹ کی واردات رونما ہو تی رہتی ہے ۔جس کے سبب علاقہ کے لوگوں میں دہشت کا ماحول قائم ہے ۔آج قمرالدین گنج علاقہ میں پچاس ،ساٹھ کی تعداد میں بدمعاش جٹے اور کسی بات کو لیکر دو گٹوں کے درمیان جم کر مار پیٹ شروع ہو گئی ۔بوال بڑھتا دیکھ محلے کے لوگوں نے مورچہ سمبھالتے ہوئے بدمعاشوں کے اوپر سنگ باری کرتے ہوئے کھدیڑ دیا ۔بھاگنے کے دوران دو بدمعاشوں کی بائیک موقع پر ہی چھوٹ گئی جسے غصہ میں آئے لوگوں نے اسے توڑ پھوڑ ڈالا ۔اسکے بعد مذکورہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی پھر لہیری تھانہ پولس موقع پر پہنچ کر دو بائیک کو صبط کر تھانہ لے آئی۔معلوم ہو کہ اس علاقعہ میں درجنوں کی تعداد میں کوچنگ چلائے جاتے ہیں ۔جہاں ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔لیکن اس علاقہ میں کبھی چھیڑ خانی کو لیکر تو کبھی کسی اور بات کولیکر دو گٹوں کے درمیان ہمیشہ مار پیٹ ہوتی ہے ۔حالانکہ پولیس کے ذریعہ کروائی کی جاتی ہے اسکے باوجود بھی بدمعاش بیخوف ہو کر اس طرح کی واردات کو انجام دے رہے ہیں جس سے علاقائی لوگوں میں دہشت کا ماحول قائم ہو گیا ہے ۔