فصل باقیات مینجمنٹ کانفرنس پٹنہ میں شروع ، وزیر اعلیٰ نے کیا افتتاح

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Oct-2019

پٹنہ :راجدھانی پٹنہ میں دو روزہ فصل باقیات مینجمنٹ کانفرنس شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گیان بھون میں بین الاقوامی کانفرنس کاافتتاح کیا۔ پوال جلانے سے روکنے اور بیداری کیلئے آج سے یہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہورہا ہے۔ کانفرنس میں امریکہ، آشٹریلیا ،ایتھوپیا، فلیپنس،ویتنام، بنگلہ دیش سمیت کئی ملکوں کے زرعی سائنسداں کے ساتھ بہار ، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے کسان شامل ہونگے۔ دراصل کھیت میں پوال جلانے کے بعد ہورہے ماحولیاتی آلودگی کو روکنے، کے لئے کسانوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے یہ کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔