میری کوم کا عالمی چمپئن شپ میں آٹھواں تمغہ یقینی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Oct-2019

نئی دہلی،(یو این آئی ) ہندوستان کی سپر اسٹار خاتون باکسر ایم سی میری کوم (51 کلوگرام) نے روس کے اولان اودے میں چل رہی آيبا خواتین ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں جمعرات کو کوارٹر فائنل مقابلے میں کولمبیا کی سے لورینا وکٹوریہ والیسیا کو شکست دے کر سیمی فائنل داخلہ حاصل کر لیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس مقابلے کی تاریخ میں اپنا آٹھواں تمغہ بھی یقینی کر لیا۔چھ بار کی عالمی چمپئن اور تیسری سیڈ میری کوم نے کوارٹر فائنل میں والیسیا کو 5-0 سے شکست دی اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔میری کوم کا سیمی فائنل میں دوسری سیڈ ترکی کی بس ناز كاروگلو سے ہفتہ کو مقابلہ ہوگا جنہوں نے ایک اور کوارٹر فائنل مقابلے میں چین کی کائی جوگجو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیاہے۔