نگرانی کی ٹیم نے جونیئر انجینئر کو 30 ہزارروپئے رشوت لیتےہوئے کیاگرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Oct-2019

پٹنہ : نگرانی جانچ بیورو کی ٹیم نے آج مدھے پورہ ضلع کے مرلی گنج تھانہ کے تحت جونیئر انجینئر ابھیشیک آنند کو تیس ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کیاگیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ مکھیا کے ذریعہ کرائے گئے کام کی ناپی کرانے عوض میں جونیئر انجینئر نے پچاس ہزار روپئے کامطالبہ کیاتھا۔ نگرانی کی ٹیم نے تیس ہزار روپئے لیتے ہوئے انجینئر کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی اور جانچ افسر سرویش کمار سنگھ کی قیادت میں تشکیل نگرانی ہیڈ کوارٹر کی ٹیم نے آج مدھے پورہ ضلع کے مرلی گنج تھانہ کے تحت پرمانند باشندہ تری بھون یادو کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جونیئر انجینئر ابھیشیک آنند کو تیس ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جونیئر انجینئر ابھیشیک آنند نے مدھے پورہ کے مرلی گنج وارڈ نمبر 12 کی مکھیا میرادیوی کے ذریعہ کرائے گئے کام کی باقی رقم کی ادائیگی کیلئے پچاس ہزار روپئے کامطالبہ کیاتھا۔