پالک لوبیا بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-Oct-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

پالک آدھا کلو

سفید لوبیا ایک پیالی

 نمک حسب ذائقہ

 پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ

 پیاز ایک عدد درمیانی

 ٹماٹر دو عدد درمیانے

 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

 ہلدی آدھا چائے کا چمچ

 فریش کریم چار کھانے کے چمچ

 ہری مرچیں دو سے تین عدد

 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

تیار کرنے کی ترکیب

پالک کو باریک چوپ کرکے صاف دھولیں اور چھلنی میں رکھ دیں،پھر پین میں ڈھک کر ہلکی آنچ پر اس کا اپنا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔پانی خشک ہونے پرا سے ٹھنڈا کرکے بلینڈ کرلیں۔

لوبیا کو ابال کر گلا کررکھ دیں۔پھر علیحدہ پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔

اس میں نمک،لہسن ،ہلدی،لال مرچ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں پھر پانی کا چھینٹا دے کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر ٹماٹر مکمل گلنے تک پکائیں۔

مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں ابلی ہوئی لوبیا اور پسی ہوئی پالک ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور کریم ڈال کر ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ دم پر رکھ کر اتارلیں۔