پرنیتی چوپڑا نے اپنے بہنوئی نک جونس کو بتایا سدھارتھ ملہوترا سے اچھا ڈانسر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Oct-2019

ممبئی (ہ س )اداکارہ پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس اکثر شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ پرینکا چوپڑا ہمیشہ سوشل میڈیا پر نک جونس کی تصاویر یا ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہے۔ وہیں اب پرینکا کی بہن اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے اپنے بہنوئی نک جونس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکی ہے، جس میں نک پنجابی گانے پر جم کر تھرکتے نظر آ رہے ہیں۔ پرنیتی نے لکھا-’اصل میں نک نے سدھارتھ سے بھی اچھا رقص کیا ہے! ‘۔پرینکا نے فلم’اسکائی ازپنک‘ کے پروموشن کے دوران اپنے اور نک کی پرسنل زندگی کی کئی باتیں شیئر کی تھیں، جس میں پرینکا نے بتایا تھا کہ نک کو پنجابی گانے بہت پسند ہیں۔