ڈھابا کڑاہی گوشت بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-Oct-2019

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

 اجزاء

مرغی یا بکرے کا گوشت ایک کلو

 تیل ایک پیالی

 پیاز ایک عدد

 ٹماٹر دو عدد

 لہسن ادرک پسا ہوا

 دو کھانے کا چمچ

 نمک ایک چائے کا چمچ

 لال پسی مرچ ایک چائے کا چمچ

 بھنا کٹا ثابت دھنیا اور بھنا کٹا زیرہ

 ڈیڑھ کھانے کا چمچ

 ادرک لمبی باریک کٹی ہوئی دو چمچ

 کٹی کالی مرچ ایک چائے کاچمچ

 ہرا دھنیا سجاوٹ کیلئے

 ایک لیموں کا رس

تیار کرنے کی ترکیب

سب سے پہلے آئل گرم کرکے پیاز کو لال کریں

پھر اس میں مرغی ڈال کر بھونیں

ہلکی سنہری ہوجائے پھر ادرک لہسن پسا شامل کریں

ہلکا بھون کر باریک کٹے ٹماٹر ڈال کر اتنا بھونیں کے ٹماٹر گل جائے اور چھلکا نظر نہ آئے

پھر نمک لال مرچ ڈال کر بھنا کٹا دھنیا اور زیرہ ادرک کٹی ہوئی اور موٹی کٹی کالی مرچ ڈال کر آخر میں لیموں کا رس ڈال کر دم پر دس منٹ ڈھک کر چھوڑ دیں

نکالنے کے پہلے ہرا دھنیا ڈال دیں

ڈھابا کڑاہی تیار ہے