ڈینگو سے ایک ڈاکٹر کی موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Oct-2019

دلسنگھ سرائے( مقبول عالم) – موسم برسات نے جاتے جاتے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے-ہر جانب بارش کی پانی میں سڑے ہوےء کوڑے کچروں کی وجہ کرطرح طرح کی بیماریوں نے اپنے پاوءں پھیلانےشروع کر دئے ہیں- اورتو اور ڈینگو جیسی مہلک بیماری کے مریض کی تعداد بھی شہر میں بڑھ گئ ہے- واضح ہو کہ شہر کےگھاٹ نوادا کے ایک ہومیو پیتھی ڑاکٹر خود ڑینگو کے شکار ہو گئے اور اسی بیماری میں وہ جاں بحق ہو گئے- مذکورہ ہومیو پیتھی ڈاکٹر راجیو مہتو جنکا گھر گھاٹ نوادہ میں ہے اور وہ خود لنگرا چوک پر پریکٹس کرتے تھے- بخار کے بعد جب انھیں علاج کے لئے شہر کے ڈاکٹر سی پی گپتا کے یہاں لے جایا گیا تو مذکورہ داکٹر نےانھیں دینگو ثابت کر بہتر علاج کے لئے پٹنہ ریفر کردیا- ان کےاہل خانہ انھیں پٹنہ لے گئے جہاں سنیچر کی رات ان کی موت ہو گئ- ادھر ان کے ہی گھر میں تین اور لوگ اسی مہلک بیماری کے شکار ہو گئے ہیں جسمیں ان کی اہلیہ وبھا دیوی، بیٹی روچی کماری، اورامیش مہتو کی اہلیہ پاروتی دیوی شامل ہیں ان لوگوں کا علاج خبرلکھے جانے تک دلسنگھ سرائے میں ہی چل رہا تھا- ایک طرف جہاں گھر کے رکھوالے کی موت کے سبب ان کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔