ڈینگو مریضوں کا حال جاننے گئے اشونی چوبے پر پھیکی گئی سیاحی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Oct-2019

پٹنہ : پی ایم سی ایچ میں ڈینگو کے مریضوں کو دیکھنے گئے مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اشونی چوبے پر سیاحی پھیکی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد اسپتال کیمپس میں افراتفری مچ گئی۔ سیاحی پھیکنے والا نوجوان فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ جب اس معاملے میں جناب چوبے سے پوچھاگیا تو انہوں نے کہا کہ سیاحی میڈیا پر پھیکی گئی۔ جس کے چھیٹے مجھ پر بھی آکر گرے۔ ڈینگو مریضوں کی تعداد میں کمی نہیں آرہی ہے۔ ہر دن کی طرح پی ایم سی ایچ میں 100 سے زیادہ مریض پائے گئے ہیں۔ اسپتالوں میں بڑھی بھیڑ سے پورا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ ایک بیڈ پر دو مریضوں کی علاج تو عام بات ہے فرش پر بھی جگہ نہیں مل رہی ہے۔ ڈینگو کے پانچ وارڈ مریضوں سے فل ہے۔ بیشتر بیڈ پر دو مریضوں کے ساتھ فرش پر بھی مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ بڑھتی مریضوں کی بھیڑ سے ڈاکٹر اورملازمین بھی گھبراگئے ہیں۔ صبح سے رات تک مریض آتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دیگر اسپتالوں کی طرح پی ایم سی ایچ سے کبھی بھی مریض واپس نہیں کئے جاتے ہیں۔