کمبلے کنگز الیون پنجاب کے چیف کوچ مقرر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Oct-2019

نئی دہلی،(یو این آئی ) ہندوستانی ٹیم کے سابق چیف کوچ انل کمبلے کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کنگز الیون پنجاب نے اگلے ورژن کے لئے ٹیم کا چیف کوچ مقرر کیا ہے۔نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی مائیک هیسن کے دو سال کا معاہدہ کی تکمیل کے بعد ان کی جگہ کمبلے کو منتخب کیا گیا ہے۔ کمبلے سال 2016-17 میں ہندستانی ٹیم کے چیف کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ آئی پی ایل میں وہ پہلی بار کسی ٹیم میں بطور کوچ کے طور پر مقرر کئے جا رہے ہیں۔اس سے پہلے کمبلے آئی پی ایل میں رائل چیلنجر بنگلور کی کپتانی بھی کر چکے ہیں اور بعد میں وہ اسی ٹیم کے مینٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ دنیا کے بہترین اسپنروں میں سے ایک کمبلے اس کے علاوہ وہ ممبئی انڈینس کے بھی مینٹر رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ کنگز الیون کی ٹیم اس سال پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے اور 2018 میں ساتویں نمبر پر رہی تھی۔ پنجاب کی ٹیم ابھی تک آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ اگرچہ سال 2014 میں وہ رنر اپ رہے تھے اور انہیں کولکتہ سے شکست کو سامنا کرنا پڑا تھا۔