کورین پاپ سٹار سولی کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Oct-2019

سیول،پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ گلوکارہ کے مینجر نے انھیں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے نزدیک واقع ان کے گھر میں مردہ حالت میں پایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور ان خطوط ہر بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا گلوکارہ نے خودکشی تو نہیں کی۔سولی کے انسٹاگرام پر پچاس لاکھ سے زائد فالورز تھے۔ سنہ 2015 تک وہ مشہور میوزک بینڈ ایف (ایکس) کا حصہ تھیں۔ تاہم بعد ازاں انھوں نے اداکاری میں اپنے کیرئیر پر توجہ دینے کے لیے اس بینڈ کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔سولی کا اصل نام چوئی جن ری تھا۔کچھ لوگوں کا خیال ہیں کہ انھوں نے اپنے اوپر ہونے والی آن لائن تنقید کے بعد کورین پاپ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔سولی مشہور کورین پاپ سٹار جونگ یون کی قریبی دوست تھیں۔ جونگ یون نے 27 سال کی عمر میں خود کشی کر لی تھی۔سولی نے سنہ 2017 میں اپنے دوست کے جنازے میں شرکت کی تھی اور انھیں خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔ سولی کی وجہ شہرت متنازعہ اور زیادہ بولنے والی شخصیت کی تھی۔وہ ‘نو برا’ سکینڈل میں بھی شریک تھیں اور متعدد مواقع پر انھوں نے اپنی عریاں چھاتی بھی دکھائی تھی۔اس نوعیت کی پہلی تصویر انھوں نے مئی 2016 میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کی تھی جس کے بعد انھیں سوشل میڈیا پر شدید تنفید اور گالم گلوچ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گذشتہ ماہ انسٹاگرام پر لائیو چلنے والے ایک پروگرام میں ان کی چھاتی حادثاتی طور پر نظر آ گئی تھی۔ اس کے بعد جنوبی کوریا کے قدامت پسند معاشرے میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔