کپاس (روئی )کے گودام میں آتشزدگی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Oct-2019

بیدر۔(افسر علی نعیمی ندوی) قلبِ شہر میں واقع قدیم ترکاری مارکیٹ ، سنگارباغ میں واقع کپا س (روئی) کے ایک گودام میں کل رات 2بجے کے قریب آگ لگ گئی۔ اور پڑوسیوں نے مالک گودام جناب محمد اسمعیل صاحب اور ان کے فرزند عبدالصمد کو فون کرکے بتایا ۔ اسی کے ساتھ ساتھ پڑوسیوں نے آتش فرو عملہ کے دفتر فون کرکے اس کی اطلاع دی۔آتش فروعملہ نے آج جمعرات کی صبح ساڑھے6بجے تک بڑی محنت اور جانفشانی کے ساتھ دوگاڑیوں کولے کر آتشزدگی پرقابوپایا۔ اور پوری طرح آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ اس بات کی اطلاع محمد اسمعیل صاحب مالک گودام نے اس نمائندے کو دی ۔ اور ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ گودام میں 22سے 25ٹن روئی موجودتھی۔ گودام سے 10قدم کی دوری پر عبدالصمد بیڈورکس نام سے قائم دوکان کے مالک جناب محمد اسمعیل نے مزید بتایاکہ ساڑھے 12لاکھ روپئے نقصان کااندازہ ہے۔ آتش فرو عملہ کے علاوہ پولیس نے بھی پنچنامہ کیاہے۔