’کپل شرما خود کشی کرنے کا سوچ رہے تھے اور اس کی وجہ ان کی بیوی گنی تھی ‘ سابق گرل فرینڈ نے کامیڈین کی زندگی کے بڑے رازوں سے پردہ اٹھادیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Oct-2019

ممبئی ،(پی ایس آئی) کامیڈین کپل شرما نے بہت کم وقت میں بے مثال شہرت حاصل کی تاہم اپنے ساتھی کامیڈین سنیل گرور کے ساتھ جھگڑے کے بعد اس کا زوال شروع ہوا۔ اس معاملے پر انہیں اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ انہوں نے نشے کو جائے پناہ بنا لیا۔ ان کا شو بند ہو گیا اور ایسا تاثر ملا کہ کپل شرما کا کیریئر ہی اختتام پذیر ہوگیا۔ تاہم بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں ’دی کپل شرما شو‘ شروع کرکے کپل شرما کو سنبھالا دیا اور ایک بار پھر یہ شو اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور کپل شرما کو مداح اسی طرح محبت دینے لگے ہیں۔ تاہم اب ان کی سابق گرل فرینڈ نے ان کے متعلق کچھ ہوشربا انکشافات کر دیئے ہیں۔ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کپل شرما کی سابق منیجر اور گرل فرینڈ پریتی سیموئس نے کہا ہے کہ ’’زوال کے ان دنوں میں کپل شرما کو خودکشی کے خیالات بھی آتے رہتے تھے اور وہ اکثر اپنی زندگی ختم کرنے کا سوچتے تھے۔ ان کی مجھ سے بات ہوتی تھی اور مجھ سے ملنے بھی آتے رہتے تھے۔