گمبھیر منا رہے اپنا 38 واں یوم پیدائش، کرکٹ کی دنیا نے دی مبارکباد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Oct-2019

نئی دہلی،(ہ س)۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر آج اپنی38 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی کرکٹروں نے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی بلے باز چتیشور پجارا نے ٹویٹ کیا، “آپ کو سالگرہ کی دلی مبارکبادگوتم گمبھیر۔ آپ کو آپ کی زندگی میں ڈھیر ساری کامیابی اور اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات‘‘۔سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن نے ٹویٹ کیا، “سالگرہ مبارک ہو گوتم گمبھیر! آپ محبت اور خوشی کا احساس کر سکتے ہیں اور لوگوں کی خدمت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں‘‘۔ہندوستانی بلے باز سریش رینا نے لکھا، “آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک گوتم بھائی! آپ لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لاتے رہیں اور بہت سی کامیابیاں آپ کے کام آئیں۔