ہندستان کی جنوبی افریقہ پر سب سے بڑی فتح، سیریز پر قبضہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Oct-2019

پونے ،(یواین آئی)ہندستان نے جنوبی افریقہ کو پہلی بار فالوآن کھیلنے پر مجبورکیا اور گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسرا ٹسٹ چوتھے دن ہی اتوار کو اننگز اور 137رن سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں دوصفر کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ۔ہندستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف یہ سب سے بڑی جیت ہے اور اس کے ساتھ ہی ہندستان نے فریڈم ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔ہندستان نے آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں یہ مسلسل چوتھی جیت حاصل کی ہے ۔ہندستان کو اس یت سے40پوائنٹس ملے ار اب اسکے 200پوائنٹس ہوگئے ہیں ۔ٹسٹ چیمپئن شپ میں 200پوائنٹس تک پہنچنے والی ہندستان پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔ہندستان نے جنوبی افریقہ کو دوسری اننگزمیں 67اعشاریہ 2اوور میں 189رن پر آؤٹ کرکے دوسرا ٹسٹ اننگز اور 137رن سے جیت لیا۔تیز گیندباز امیش یادو نے آٹھ اوور میں 33رن پر تین وکٹ ،لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ 21اعشاریہ 2داوور میں 52رن پر تین وکٹ ،آف اسپنر روی چندرن اشون نے 21اوور میں 45رن پر دووکٹ ،تیزگیندباز ایشانت شرما نے پانچ اوور میں 17رن پر ایک وکٹ اور محمدسمیع نے 9اوور میں 34رن پر ایک وکٹ لیا۔ہندستان نے اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹ پر 601رن پر ختم کرنے کااعلان کیاتھا،جس میں کپتان وراٹ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 254رن بنائے تھے ۔جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 275رن پی سمٹ گئی ۔اس کے بعد یہ سوال اٹھ رہاتھا کہ ہندستان جنوبی افریقہ سےفالوآن کراتاہے یانہیں ۔لیکن کپتان وراٹ کوہلی نے چوتھے دن کی صبح جنوبی افریقہ کوفالوآن کھیلنے پر مجبور کردیا۔جنوبی افریقہ کے لیے کہ فالوآن کسی برے خواب سے کم نہیں تھا کیونکہ ٹیم 11سال بعد فالوآن کھیل رہی تھی ۔پچھلی بار 2008میں انگلینڈ کے خلاف لارڈس میں جنوبی کو فالوآن کھیلنا پڑاتھا۔ہندستان نے جنوبی افریقہ کو پہلی بارفالوآن کراکے تاریخ رقم کی ۔وراٹ کا کپتان کی حیثیت سے یہ 50واں ٹسٹ میچ تھا اور انھو ں نے اس میچ میں دوہری سنچری بنائی ،جنوبی افریقہ کو فالوآن دیکر اور اسکے خلاف سب سے بڑی جیت درج کرے اس میچ کو یادگار بنادیا۔جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں بلے بازی اور بھی مایوس کن رہی ۔اوپنر ڈین ایلگر نے سب سے زیادہ 48،تومبا باوما نے 38،ویرنون فلینڈر نے 37 اور کیشومہاراج نے 22رن بنائے ۔ایشانت نے صبح پہلے ہی اوور میں ایڈن مارکرم کو دوسری گیندپر ایل بی ڈبلیوآؤٹ کرکے ہندستان کو پہلی کامیابی دلائی ۔امیش یادو نے تھیونس ڈی بریون کو وکٹ کیپر ردھیمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ایلگر اور کپتان فاف ڈو پلیسسس نے تیسرے وکٹ کے لیے 49رن کی شراکت داری کی ۔اشون نے ڈوپلیسس کو ساہا کے ہاتھوں کیچ کراکے یہ شراکت داری توڑی ۔ڈوپلیسس 54گیندکھیل کر محض پانچ رن ہی بناسکے ۔اشون نے ایلگر کو اپنادوسرا شکار بناکر مہمان ٹیم کی کمر توڑ دی ۔ایلگر نے 72گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 48رن بنائے ۔ جڈیجہ نے کوئنٹن ڈی کاک کو بولڈ کرکے جنوبی افریقہ کا اسکور پانچ وکٹ پر 75رن کردیا۔جڈیجہ نے باوما کو بھی آؤٹ کیا۔باوما نے 63گیندوں پر 38رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔جنوبی افریقہ کا ساتواں وکٹ 129رن کے اسکورپر گرا جب سمیع نے سینورن متھوسامی کو پویلین بھیج دیا ۔متھوسامی نے 44گیندوں میں 9رن بنائے ۔ فلینڈر اور کیشو پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی جم گئے اور آٹھویں وکٹ کے لیے 56رن کی شراکت داری کی ۔لیکن اس بار جنوبی افریقہ نے اپنے آخری تین وکٹ چار رن کے فرق سے گنوائے اور اسکی اننگز سمٹ گئی ۔امیش نے فلینڈر اور کیگسو ربادا کو اور جڈیجہ نے کیشو کو آؤٹ کیا ۔فلینڈر نے 72گیندوں میں 37رن میں دو چوکے اور دوچھکے لگائے جبکہ کیشو نے 65گیندوں میں 22رن میں تین چھکے لگائے ۔جنوبی افریقہ کو اس طرح 2010کے بعد ہندستان کے ہاتھوں پہلی اننگز کی ہار کاسامنا کرنا پڑا۔