ریاست

اتحاد و اتفاق عالی ہمت لوگوں کی پہچان ہے:خورشید عالم مدنی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-Nov-2019

 موتیہاری(نمائندہ)بروز سموار بعد نماز عشا ء مدرسہ اصلاح المسلمین بکھری کھجوری کے احاطہ میںیک روزہ سماجی و معاشرتی اجلاس عام منعقد ہوا۔جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نائب امیر صوبائی جمیعت اہل حدیث بہار خورشید عالم مدنی مدعو تھے۔ بعد ہ ُبرادرم اشفاق صابر تیمی نے نعت نبی پیش کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرحمن مدنی نے کہا کہ ہر حال میں سنت کی اتباع کریں۔ اللہ کی نا فرمانی نہ کریں،تاکہ ہم جنت کے مستحق ہوں۔ لڑکی کی شادی سنت کے اعتبار سے کریں۔ سنت کی اتباع کریں گے تو اللہ آپ کے لئے راستہ ہموار کرے گا۔رسم و رواج سے اگر ہم مجبور ہوتے رہیں گے تو ہم سنت کی اتباع نہیں کر سکتے ہیں۔لوگوں کو خوش نہ کریں۔ ہر کام اور ہر معاملات میں سنت کا لحاظ و خیال رکھیں۔صادق اسلم کی تلاوت کلام پاک سے مجلس کا آغاز ہوا۔اجلاس کی صدارت کررہے مولاناخورشیدمدنی نے کیاکہ قوموں کے عروج و زوال ،اقبال مندی و سربلندی،خوشحالی و فارغ البالی ،اور ترقی و تنزلی میں اتحاد و اتفاق ،باہمی اخوت و محبت کا کلیدی اور اہم رول رہا ہے۔ در حقیقت اجتماعیت اور اتحاد فولادی قوت اور عروج و ترقی کا سبب ہے۔ جبکہ انتشار و اختلاف ضعف و کمزوری کا باعث ہے۔ اس لئے تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر زندگی گزارنی چاہئے۔کیونکہ ملت اسلامیہ کی عظمت و منزلت اسکی وحدت اورفتنوں سے تحفظ بھی اس کے التزام میں پنہا و پوشیدہ ہے۔نیز فرمایا کہ عفو و درگذر رب العالمین کو بے حد پسند ہے۔یہ نبیوں کی صفت ، بلند حوصلہ اور عالی ہمت لوگوں کی پہچان ، دلوں کو مسخر کرنے کا ایک قیمتی نسخہ اور دنیا میںعزت و منزلت اور آخرت میں کامیابی و کامرانی کا ضامن ہے۔

About the author

Taasir Newspaper