ریاست

انٹر امتحان 2019-21 سیشن کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Nov-2019

پٹنہ، (اسٹاف رپورٹر) بہار اسکول اکزامنیشن بورڈ نے انٹر امتحان 2019-21 کیلئے گیارویں میں پڑھ رہے طلبا کا رجسٹریشن کرنے اور فیس جمع کرنے کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق اس سیشن میں شامل طلبا کا ر جسٹریشن اور مقررہ فیس 13 سے 30 نومبر تک منظور کیا جائے گا۔ بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے بتایا کہ اس سیشن کے آرٹس ، سائنس اور کامرس اور ووکیشنل نصاب کے ریگولر طلبا اور پرائیویٹ زمرے کے طلبا اپنے اپنے اداروں کے ہیڈ کے توسط سے اپنا رجسٹریشن 13 سے 30 نومبر تک کی مدت میں کرواسکتے ہیں اور فیس جمع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن فارم بورڈ کے ویب سائٹsenioresecondary. biharboard online.com پر اپلوڈ ہے۔ جس کا پرنٹ آوٹ نکال کر اسکول ہیڈ گیارویںکلاس میں پڑھ رہے طلبا کو دو کاپی میں مہیا کرائیں گے اور ایک کاپی حتمی سطح پر رکھیں گے۔ اس کا کالج ریکارڈ سے ملان کر اس بات کویقینی بنائیں گے کے سبھی اطلاعات ریکارڈ کے مطابق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریگولر طلبا کو بطور فیس 370/- روپئے اور پرائیویٹ طلبا کیلئے 670/- ، دیگر منظور شدہ بورڈ سے دسویں پاس ریگولر ذمرے کے طلبا کیلئے 520 اور دیگر منظور شدہ بورڈ سے دسویں پاس طلبا کیلئے 820 روپئے دینا ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper