کھیل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سریز پر کیا قبضہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

پرتھ،(یو این آئی ) کپتان آرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کی اوپننگ جوڑی کے درمیان 109 رنز کی ناٹ آؤٹ ساجھےداری سے آسٹریلیا نے جمعہ کو یہاں تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا دیا، ساتھ ہی سریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔آسٹریلیا نے پاکستان کو میچ میں مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر صرف 106 رن کے ذاتی اسکور پر روکنے کے بعد بغیر کسی نقصان کے 11.5 اوورز میں ہی ہدف کا تعاقب کر لیا۔ اوپنر وارنر نے 35 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 48 رنز اور فنچ نے 36 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 52 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت دلائی۔ میزبان ٹیم نے کینبرا میں سات وکٹ سے جیت درج کی تھی جبکہ سڈنی میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم کے لیے پرتھ میں یہ ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں مسلسل آٹھویں جیت ہے۔ ٹیم اگلے سال اپنی میزبانی میں آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ کے لیے اترے گی۔

About the author

Taasir Newspaper