ریاست

آٹو پلٹنے سے درجنوںمسافر زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Nov-2019

حسن پورہ ؍سیوان :(راجیش کمار )سموار کے صبح 11بجے کے قریب سیوان حسن پورہ مین روڈ پر سہولی ،فلدودھیا کے نزدیک آٹو کے پلٹ جانے درجنوں مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں میں سسواکلاکی سیما دیوی زوجہ کنہیا سنگھ ، بھرت سنگھ ولد سوامی ناتھ سنگھ ، حسن پورہ باشندہ شہادت علی کی بیٹی سمیت دیگر لوگ شامل ہیں ۔ جن کا علاج پرائیویٹ کلنک حسن پورہ تو کچھ کا گوپال پورمیں کیا گیا ۔اس واقعہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ٹیمپو حسن پورہ سے سواری لیکر سیوان جارہا تھا ، تبھی فلدودھیا کے نزدیک کسی مویشی کو بچانے کی وجہ کر بے قابو ہوگیا ۔ اور سڑک کے کنارے جا کر پلٹ گیا ۔ اس کو دیکھ آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ کر ٹیمپو میں پھنسے سوار کو باہر نکال کر انہیں علاج کےلئے بھیجا ۔

About the author

Taasir Newspaper