ریاست

آپ کے ریاستی صدر شتروگھن ساہو سمیت کئی لوگ سڑک حادثہ میں زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

پٹنہ سیٹی :(ذوالقرنین )بہار عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر شتروگھن ساہو آج صبح 6بجے ایک سڑک حاثہ میں زخمی ہو گئے ۔ آرہ سے 10کلو میٹر آگے قصاب میں ان کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ انہیں علاج کےلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ مسٹر ساہو ضلع مجلس عاملہ کی جائز ہ میٹنگ میں حصہ لینے کےلئے سہسرام جارہے تھے ۔ حادثہ کے وقت سویفٹ کار میں ان کے ہمراہ اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری فاروق احمد اور کارڈرائیور نور عالم بھی شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ وہیں عاپ کے ریاستی نائب صدر منوج کمار نے ان لوگوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper