سیاست سیاست

اے پی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں لاری ڈرائیور زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Nov-2019

حیدرآباد،(یواین آئی)اے پی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں لاری ڈرائیور زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ سریکاکلم ضلع کے ٹیکالی کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب کولکتہ سے گٹھکے کے پیکٹس کے لوڈ کے ساتھ حیدرآباد آرہی لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ لاری ومسادھارا نہرکے تحفظ کے لئے بنائی گئی دیوار کو توڑتے ہوئے نہر میں گر پڑی۔بتایاجاتا ہے کہ ڈرائیور حالت نیند میں تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔اس لاری میں دو لاکھ روپئے مالیت کے گٹھکے کے پیکٹس تھے۔اس حادثہ میں لاری کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

About the author

Taasir Newspaper