ریاست

بادشاہی نالہ سے تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Nov-2019

پٹنہ،(اسٹاف رپورٹر) راجدھانی میں نالوں پر غیر قانونی طریقے سے مکان بناکر رہ رہے لوگوں کے خلاف ضلع انتظامیہ کی کارروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں بادشاہی نالہ پر سے تجاوزات ہٹانے کیلئے پٹنہ صدر کے تحت سمپت چک ، داناپور، پھلواری شریف میں مہم چلائی گئی۔ سمپت چک شیخ پورہ موضع میں بادشاہی نالہ پر سے 9 تجاوز کثیر منزلہ مکان کو مکمل طور پر توڑاگیا اور تین کا غیر مستقل تجاوزات ہٹایاگیا۔ اب تک نشانزد مکانوں کی کل تعداد 5 ہے۔ 42 تجاوزات ہٹائے گئے ہیں۔ جس میں 38 مستقل اور 4 غیر مستقل تجاوزات شامل ہیں۔ اسی طرح نند لال چھپرہ داناپور میں بھی تجاوزات کو ہٹایاگیا ہے۔ کمیشنر نے ایڈیشنل کلکٹر ریونیو کو ہدایت دی کہ سرکل افسر پٹنہ صدر سمپت چک پھلواری شریف داناپور کے ساتھ میٹنگ کر بادشاہی نالہ سمیت شہر کے اہم نالوں میں تجاوز کئے گئے اسٹرکچر جس سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اسی سے جل جماؤ کی صورت پیدا ہوتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper