Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Nov-2019
کولکتہ، (یو این آئی)مغربی بنگال کے وزیراعلی ممتا بنرجی نے اتوار کو کہا ہے کہ ریاست میں تقریبا 100 فیصد بچوں کو پوری طرح سے ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔محترمہ بنرجی نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی کہ ’’آج عالمی ٹیکہ دن ہے، ٹیکے سے جن بیماریوںسے بچنا ممکن ہے ان کے لئے ٹیکہ لگایا جانا چاہئے زندگی کے لئے ضروری ہے۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ بنگال میں تقریبا 100 بچوں کو پوری طرح سے ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔‘‘واضح رہے کہ پوری دنیا میں لوگوں کو ٹیکہ کے تئیں بیداری لانے کے لئے 10 نومبر کو عالمی یوم ٹیکہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عالمی صحت تنظیم پوری دنیا میں ٹیکہ کے پروگراموں پر نظر رکھتا ہے۔ ٹیکہ سے خسرہ اور روبیلا جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ ہوتا ہے۔‘‘