ہندستان ہندوستان

بھوپیش نے زمین پر بیٹھ کر ’دھسکا ۔پتال چٹنی‘ کا مزہ لیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

چھتیس گڑھ/رائے پور( پریس ریلیز)وزیر اعلیٰ مسٹر بھوپیش بگھیل نے آج اپنے بلرام پور ضلع کے دورا کے دوران سامری ایم ایل اے مسٹر چنتا منی مہاراج کے گھر میں زمین پر بیٹھ کر سادگی کے ساتھ سرئی کے برتن میں چھتیس گڑھ کے کھانا دھسکا اور پتال کی چٹنی کا مزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کو زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے دیکھ سبھی لوگوں نے ان کی چھتیس گڑھی ثقافت کے تئین لگائو کی تعریف کی۔وزیر اعلیٰ آج بلرام پور ضلع کے دوراکے دوران سامری اسمبلی حلقہ کے شری کورٹ پہنچے تھے۔ وہاں منعقد پروگرام کے بعد سامری ایم ایل اے مسٹر چنتا منی مہاراج کے گھر آئے۔ وزیر صحت مسٹر ٹی ۔ ایس ۔سنگھ دیو ، سرگوجا ترقی آتھریٹی کے صدر مسٹر کھیلسائےسنگھ بھی ان کےساتھ تھے۔گھر پہنچنے پر مسٹر چنتا منی مہاراج نے وزیر اعلیٰ سے کھانا کھانے کی گذارش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ کھانا کے ساتھ چھتیس گڑھی ڈش دھوسکا اور خاص طور سے بنایا گیا ہے۔مسٹر چنتا منی نے کھانے میں دھوسکا کے ساتھ پتال چٹنی، پوڑی، پتا گوبھی کی سبزی کھائے۔وزیر اعلیٰ مسٹر بگھیل نے بڑے سادگی کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر سرئی پتل میں لگائے گئے کھانا کو مزہ لے کر کھایا۔

About the author

Taasir Newspaper