سیاست سیاست

بی جے پی۔ شیوسینا سے پوچھو کب بنے گی مہاراشٹر میں حکومت: شرد پوار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Nov-2019

نئی دہلی: مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر جاری اٹھاپٹخ کے بیچ این سی پی سربراہ شرد پوار پیر کے روز دہلی پہنچے۔ وہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ریاست میں حکومت سازی کو لے کر تبادلہ خیال کرنے کے لئے قومی دارالحکومت آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ میٹنگ شام پانچ بجے ہو گی۔ دہلی پہنچتے ہی شرد پوار نے شیوسینا کے ساتھ اتحاد کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ سرکار بنانے کے سوال پر پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں الیکشن بی جے پی اور شیوسینا نے مل کر لڑا تھا اور یہ سوال انہیں دونوں پارٹیوں سے پوچھا جانا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کانگریس اور این سی پی الگ الگ پارٹی ہیں۔ ہم نے کانگریس کے ساتھ الیکشن لڑا ہے اور میٹنگ کر رہے ہیں۔راوت نے مزید کہا کہ شیوسینا مہاراشٹر میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ چونکہ سیاسی جماعتیں ایک نہیں تین ہیں یعنی این سی پی، شیوسینا اور کانگریس ، اس لئے کچھ وقت لگ رہا ہے ۔ بہرحال حکومت بننا طے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیوسینا دسمبر کے پہلے ہفتے تک حکومت بنا لے گی۔ راوت نے مزید کہا ، “مہاراشٹر کے کسانوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اگر وہاں صدر راج ہے تو بی جے پی اس کا خیال کیوں نہیں کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper