سیاست سیاست

بی جے پی گنا کسانوں کوتباہی کی تاریخ لکھنے میں مصروف :آلوک کمار شاکیہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-Nov-2019

مین پوری(حافظ محمد ذاکر ) ضلع آفس سماج وادی پارٹی مینپوری میں جنتا در بار میں عوام کی شکایات سماعت کے دوران کہ سابق ریاستی وزیر آلوک کمار شاکیہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت گنے کے کاشتکاروں کے بربادی کی اسکرین پلے لکھنے میں مصروف ہے، گنا پرائی کا سیشن شروع ہوچکا ہے، لیکن ابھی تک بہت ساری ملیں شروع نہیں ہوئی ہیں، مل کے مالکان اپنی مرضی (منمانی) پر اڑے ہوئے ہیں ، پروفیسر کالی چرن یادو نے کہا کہ چونکہ بی جے پی خود سرمایا کاروں ،دولت مندوں کی محافظ ہے ،وہ کیوں مل مالکوں کے خلاف کارروائی کریگی؟بی جے پی حکومت کسانو ں کی پریشانیوں کو پریشانی سمجھ تی ہی نہیں ، سابق ضلع صدر خواتین سیل جیوتی میسی نے کہا کہ بی جے پی گنے کے کا شتکاروں کو اس کی واجب قیمت دینے میں بھی کاہلی برت رہی ہے ،گنا کسانوں کا ابھی بھی حکومت پر کروڑ روپے دینا باقی ہے۔ اس موقعہ پر پارٹی کے عہدیداران موجود رہے ۔

About the author

Taasir Newspaper