ہندستان ہندوستان

تمام لوگوں تک صحت سہولیات پہنچائیں:سنگھ دیو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Nov-2019

چھتیس گڑھ/رائے پور(پریس ریلیز)بیداری اور جانکاری کی کمی سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک اور ریاست کے ہر ایک باشندہ کو وقت پر صحت کے حقوق ، تعاون ، امداد اور علاج کا انتظام فراہم کرا سکیں۔اس کیلئے آخری پائیدان کے ہر شخص تک صحت سہولیات پہنچا نے کا نشانہ رکھیں ۔لوگوں کو صحت یاب زندگی کیلئے بیدار کریں۔صحت اور خاندا ن فلاح وزیر مسٹر ٹی ایس سنگھ دیو 11 نومبر کو رائے پور کے پنڈت جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہلتھ اور ولنس سنٹر میں نئے بہال افسر (سی ایچ او) کو خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مخالف اور دشوار حالات میں کام کرہے ڈاکٹر اور ملازمین کا سبق آموز ویڈیو دیکھ کر غمگین ہوتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ صحت اصلاح کیلئے میدانی سطح پر لوگوں کی خدمت کو محسوس کر رہا ہوں ۔راشٹریہ سواستھ مشن کی سربراہ ڈاکٹر پرینکا شکل نےکہا افسران کے ٹرینگ کیلئے ریاست میں موجودہ وقت میں 10 پروگرام اسٹڈی سنٹر چلائے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک دو پیچ کو تربیت دیا جا چکا ہے۔جس میں پہلے بیچ میں 73 اور دوسرے بیچ میں 247 امیدواروں نے تربیت حاصل کیا ہے۔دوسرے بیچ کے تربیت 247 افسران کے ذریعہ دیا گیا ۔انہون نے بتایا کہ 6 میڈیکل کالجوں میں اسٹڈی سنٹر شروع کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے۔اس سے ہر ایک سال لگ بھگ 1800 اجتماعی ہلتھ افسر تیار کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اگے سال سے انعام کے تحت ریاستی سطح اور بلاک سطح پر 3-3 اجتماعی افسران کو نوازا جائے گیا۔سال 2018 سے 2022 تک 6 ہزار ہلتھ اینڈ ولنس سنٹر قائم کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے ۔اس موقع پر سربراہ ہلتھ نیرج بنسوڑ، ڈائرکٹر میڈیکل ایجو کیشن مسٹر ایس ایل آدیلے سمیت کثیر تعداد میں محکمہ صحت کے افسران و ملازمین موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper