سیاست سیاست

حکومت نے مندی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے:ٹھاکر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Nov-2019

نئی دہلی،(یواین آئی) حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ہندوستان دنیا کی تیزی بڑھنے والی معیشت والا ملک بن کر ابھرا ہے اور ہماری معیشت پر دنیا بھر میں جاری مندرکااثر نہ ہو اس کےلئے کئی اقدامات کئے گئےہیں۔لوک سبھا میں وزیرمملکت برائے داخلہ انوراگ ٹھاکر نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ عالمی سطح پر زبردست اقتصادی مندی کے باوجود ملک کی معیشت مضبوط حالت میں ہے اور ہندوستان تیزی سے بڑھنے والی معیشت ہے۔حکومت نے پانچ سال میں ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کےلئے کئی قدم اٹھائےہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری بڑھی ہے اور کاروبار آسان کرنے والے ملکوں کی فہرست میں ہندوستان کی حالت بدلی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بینکوں کا انضمام کرنے کا جو قدم اٹھایا ہے اس کی وجہ سے ملک کی معیشت کو مضبوطی ملے گی اور بینک کاروبار بڑھانے کےلئےلوگوں کو زیادہ قرض دے سکیں گے۔انضمام سے ان کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اس سے معیشت کو مضبوطی ملے گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کےلئے جو قدم اٹھائے ہیں اس کا اثر نظر آنے لگا ہے اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ سطح پر پہنچی ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے صنعتوں کےلئے ٹیکس کی شرح 30فیصد سے گھٹاکر 15فیصد کی ہے جسے 1991 کے بعد سب سے بڑا اقتصادی اصلاح والا قدم بتایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار آسان بنانے کےلئے حکومت نے جو قدم اٹھائےہیں اس کا بہتر نتیجہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور ہندوستان کی رینکنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار آسان کرنے والے ملکوں کی فہرست میں ہندوستان 142ویں مقام سے 63ویں مقام پر پہنچا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper