فن فنکار

دبنگ3 کے’منّا بدنام‘گانے پرآئٹم بوائے بنیں گے سلمان خان اور پربھو دیوا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-Nov-2019

ممبئی،(ایم ملک)اس میں کوئی راز نہیں ہے کہ سلمان خان اور ورینہ حسین جلد ہی دبنگ 3 کے گانا ‘منّا بدنام’ کے ساتھ ڈانس فلور کو آگ لگاتے نظر آئیں گے اور اب ، یہ سننے میں آیا ہے کہ پربھو دیوا بھی ‘منّا بدنام’ میں نظر آئیں گے۔دبنگ 3 کی پروڈکشن ٹیم کے ایک قریبی ذرائع نے منّا بدنام گانے کی شوٹنگ سے یہ جملہ شیئر کیا ہے۔’منا بدنام‘ ویڈیو میں سلمان خان کے ساتھ پربھو دیوا کو شامل کرنے کا فیصلہ آخری منٹ پر لیا گیا تھا۔ گانے کے آخری مرحلہ کی شوٹنگ کے دوران پربھو دیو کو ان کے ساتھ ڈانس میں شامل کرنے کا آئیڈیا سلمان خان کے دماغ میں آیا تھا۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ پربھو دیو ایک ڈانس آئیکن ہیں اور سلما خان جو بھی اسٹیپ کرتے ہیں وہ ایک ہک اسٹیپ بن جاتا ہے۔ ایسے میں یہ ایک پرفیکٹ کامبینیشن تھا جس نے منا بدنام کی چمک میں چار چاند لگادیئے ہیں۔ ذرائع نے آگے بتایا کہ سیٹ پر سلمان خان نے اپنی اسٹائلنگ ٹیم کو یہ دیکھنے کے لئے بلایا کہ کیا ان کے پاس ہوبہو جاکیٹ ہے جو ان کے اور پربھو دیوا کی طرف سے پہنی جاسکتی ہیں اور سلمان کی اس خواہش کو پورا کرنے کے بعد ورینہ حسین کے ساتھ اس جوڑی نے ایک ساتھ تھرکتے ہوئے سبھی کو مدہوش کردیا اور گانے کی شوٹنگ پوری کی۔منا بدنام کی آڈیو یونٹ کو ریلیز کے بعد سے ہی مداحوں سے کافی سراہنا مل رہی ہے۔ فلم کے پہلے پارٹ دبنگ میں سلمان اور ملائیکہ اروڑنا نے منی بدنام کے ساتھ سبھی کا دل جیت لیا تھا۔ جس کے بعد دبنگ 2میں کرینہ کپور اور سلمان خان ’فیویکول سے‘ پر قدم ملاتے ہوئے نظر آئے تھے، اور اب ہم انھیں ’منا بدنام‘ میں ورینہ حسین کے ساتھ دیکھنے کے لئے حوصلہ افزا ہیں۔ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دبنگ 3کے پروڈیوسر کے گانوں کے ساتھ مداحوں کا رجہان بخوبی اپنی طرف بنائے ہیں ہیں۔سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم دبنگ 3پربھو دیوا کے ذریعہ ہدایت اور سلمان خان فلم کے بینر تلے سلمان خان، ارباز خان اور نکھل دیودی کے ذریعہ بنائی گئی ہے۔ جو 20دسمبت 2019میں ریلیز کے لئے تیار ہے۔پربھدیوفا کہتے ہیں ، “گانے میں سلمان کی توانائی قابل تعریف ہے۔ ان کی شخصیت ہر فریم کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی، اگر اس گانے کے بعد بالی ووڈ میں ’آئٹم بوائے‘ گانوں کو شامل کرنے کا ایک نیا رواج شروع ہوجاتا ہے تو۔ فلم وانٹیڈ کے گیت ’میرا ہی جلوا‘ کے بعد اس گانے مییں ان کے ساتھ اسکرین اسپیس ساجھا کرنا میرے لئے ایک جادوئی پل کی طرح تھا، میں ان کی ریکویسٹ کو کبھی منا نہیں کرسکتا۔ امید ہے کہ لوگ ہمیں گانے میں پھر سے ایک ساتھ پسند کریں گے۔

About the author

Taasir Newspaper