ریاست

دوپٹہ سے پھندا لگاکر لڑکی نے کی خودکشی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Nov-2019

سسون ؍سیوان :(راجیش کمار )سسون تھانہ علاقہ کے چین پو ر اوپی تھانہ چریا مٹھیا گائوں میں اتوار کی شام ایک لڑکی کے ذریعہ خود کشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ لڑکی چریا مٹھیا گائوں باشندہ تارکیشور بھارتی کی بیٹی مایا کماری ہے ۔ لڑکی نے گلے میں ڈوپٹے سے پھندا لگاکر خودکشی کر لی ، ملی جانکاری کے مطابق اتوار کی شام مایا کماری نے اپنے گھر میں چھت سے لگے کڑی میں اپنے دوپٹے سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے ۔ گھروالوں کو واردات کی جانکاری اس وقت ہوئی جب ان کی ماں گائوں سے گھوم کر اپنے گھر آئی اور درواز ہ کھولنے کےلئے زور زور سے اپنے بچی کو آواز لگانے لگی پھر بھی گھر کے اندر سے کوئی جواب نہیں آتا دیکھ مایا کی ماں نے آس پاس کے لوگوں کو بلانے کے بعد دیہی باشندہ کے ذریعہ کھڑکی کا دروازہ توڑکر دیکھا تو مایا پھندے سے لٹک رہی تھی وہ اپنے دوپٹے سے اپنے گلے میں پھندا لگار کر کڑی کے سہارے جھول رہی ہے ۔ عوام کے ذریعہ دروازہ توڑ کر جلد ی جلدی مایا کو بچانے کی کوشش میں لگ گئے ، لیکن تب تک مایا کمار ی کی موت ہوچکی تھی ۔ عوام کے ذریعہ اس واردات کی خبر چین پور تھانہ کو دی گئی ۔واردات کی خبر پاکر موقع پر چین پور اوپی انچارج راکیش کمار پولس افسر کے ساتھ پہنچے ، اورلاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سیوان بھیج دیا ، چین پو ر اوپی پولس نے بتایا کہ تارکیشور بھارتی کے بیان پر کیس درج کر لیا گیا ہے ، اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ متوفیہ لڑکی کے والد آٹو چلاتے ہیں اور وارادت کےوقت وہ گھر سے باہر تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper