کھیل

دہلی کیپٹلس کا حصہ بنے اشون

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

نئی دہلی،(یو این آئی ) کنگز الیون پنجاب کے ساتھ رشتہ ٹوٹنے کے ٹھیک بعد تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون نے دہلی کیپٹلس کا دامن تھام لیا ہے جو انڈین پریمیئر لیگ کے 2020 سیزن میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔اشون کو دہلی نے کھلاڑیوں کے ٹریڈ میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر جگدیش سچت کو کنگز الیون پنجاب نے ریلیز کر دیا ہے۔دہلی کیپٹلس کے شریک مالک پارتھ جندل نے کہاکہ میں سچت کو نیک خواہشات دیتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ نئی ٹیم میں وہ اچھا مظاہرہ کرے گا۔ میں پورے دل سے دہلی کیپٹلس پریوار میں اشون کو شامل کرتا ہوں۔ وہ ایک بہترین اسپنر ہیں اور ان کے پاس ہندستان اور آئی پی ایل میں کھیلنے کا بہترین تجربہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ملے گا۔ دہلی کے چیف کوچ رکی پونٹنگ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اشون کسی بھی ٹیم میں جائیں وہ اہم کھلاڑی ہیں۔ دہلی کو بھی ان سے فائدہ ملے گا۔ ہماری گھریلو پچ کافی سست ہے اور اسپنروں کو اس پر مدد ملتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper