ریاست

رویل گنج میں کنواں میں ڈوبنے سے نوجوان کی موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Nov-2019

چھپرہ :(عامر خان )ضلع کے رویل گنج تھانہ حلقہ کے نیکابڑکا بیجوٹولہ گائوں میں کنواں میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت سموار صبح میں ہوگئی ۔ متوفی دھرمندر سنگھ کے بیٹا 32سالہ راکیش کمار سنگھ ہے ۔ لواحقین نے بتایاکہ وہ اپنے گھر کے سامنے ٹہل رہا تھا ۔ اسی دوران کنواں میں گرگیا ۔ آس پاس کے لوگوں کی مدد سے اسے نکالاگیا اور علاج کےلئے صدر اسپتال لایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا ، پولس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ہے ۔ اس معاملے میں راہل کمار سنگھ کے بیان پر معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ واقعہ کے بعد صدر اسپتال میں کافی بھیڑ جمع ہوگئی۔ جس سے افراتفری کا ماحول قائم ہوگیا ۔ واقعہ کے بعد رشتہ داروں میں کہرام مچ گیا ۔

About the author

Taasir Newspaper