سیاست سیاست

رگھوور حکومت نے جھارکھنڈ کو بنایالنچنگ پیڈ:ہیمنت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Nov-2019

رانچی ،(یواین آئی)جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم )کے ایگزیکٹیو صدر اور اپوزیشن کے لیڈر ہیمنت سورین نے ٹرک کی بیٹری چوری کرنے کے الزام میں کل بوکارو میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کیے جانے پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے آج کہاکہ اس نے ریاست کو نئےکاروباریوں کا لانچنگ پیڈبنانے کے بجائے لنچنگ پیڈبنادیاہے ۔مسٹر سورین نے مائیکروں بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر کہا،’’ شرمناک ۔سچ میں انسانیت باقی نہیں رہی ۔جھارکھنڈ کو نئے کاروباریوں کے لانچنگ پیڈ بنانے والی حکومت نے اسے لنچنگ پیڈبنادیاہے ۔‘‘ اپوزیشن لیڈر نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا،’’سرکاری انتظامیہ بے قصورہے ۔وزیراعلی رگوور داس ہجومی تشددکے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے میں اپنی نااہلی پردہ ڈالنے کے لیے کہتے ہیں ،دوسری ریاستوں میں بھی ہوتاہے ۔ کبھی بچہ چوری ،گائے ذبیحہ ،چوری تو کبھی ڈائن کے نام پر لوگوں کی جان لے لینا ۔بی جے پی نے جھارکھنڈ کو لنچنگ پیڈر بنادیاہے ۔تکلیف دہ ! اسے بدلنا ہوگا۔ مسٹر سورین نے کہا،’’ جھارکھنڈ کا ہر کنبہ خوش رہے یہی ہماراخواب ہے ۔حکومت کو بدل کر اپنے حقوق کو حاصل کرنے کااب وقت آگیاہے ۔‘‘واضح رہے کہ جھارکھنڈ کے بوکاروضلع میں تھرمل تھانہ کے گووند پور میں ٹرک کی بیٹری چوری کرنے کے الزام میں بدھ کو مقامی لوگوں نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کرہلاک کردیا تھا ۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گووند پور میں ٹرک کی بیٹری چوری کرکے لے جانے کے الزام میں پریم چند مہتو،ہیم لال مہتو،نندن مہتو ،کندن مہتو اور پریم مہتو کی بیوی نینا دیوی سمیت چھ سے سات لوگ دولوگوں کو پکڑ کر پیٹ رہے ہیں ۔پٹائی سے مختار انصاری کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اخترانصاری شدید طورپر زخمی ہوگیا۔

About the author

Taasir Newspaper