ریاست

سمستی پور میں جرائم پیشوں کا بو ل با لا،دن دہاڑے انجام دیا قتل کی واردات

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Nov-2019

سمستی (فیروز عالم)بہار کے سمستی پور میں مجرموں کے من میں پولیس کا کوئی خوف نہیں ،جہاں چاہئے جسکو چاہئے مار کر موت کی گہری نیند سلانا عام بات ہے،دن دہاڑے 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت گھر میں ہو یا باہر کسی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ اور پولیس انتظامیہ خاموش بیٹھے ہیں،جسکا نتیجہ ہو کہ پورے ضلع میں جرائم پیشہ افراد ہڑکمپ مچائے ہوئے ہیں،واضح ہوکہ سمستی پور ضلع کے کلیان پور تھانہ حلقہ کے بھاگیرتھ پور جوٹ مل کے پاس جرائم پیشہ افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر ہلاک کر دیا،مقتول کی شناخت شیام لال رائے ولد رام پرساد رائے،بھاگیرتھ پور کے طور پر کی گئی ہے۔ گولی کی آواز سنتے ہی پورے علاقے میں دہشت کا ماحول قائم ہؤا گیا،مقامی باشندے آناً فاناً میں علاج کے ایک اسپتال داخل کرایا جہاں بنیادی علاج کے بعد صدر اسپتال میں داخل کرایا،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا،جب اسکی اطلاع مقامی تھانہ انچارج کو ہوئی تو مقامی تھانہ انچارج پولیس اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیجنا چاہتے تھے لیکن لواحقین نے لاش کو اٹھانے سے روک دیا،اور جرائم پیشہ افراد کے گرفتار کرنے پر ڈٹے رہے،کافی مشقت کے لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سمستی پور میں بھیج دیا،بتایا جاتا ہے کہ مقتول چٹھ تہوار کے موقع پر کلکتہ سے گھر آیا ہؤا تھا،مقتول کلکتہ میں ہی جوٹ مل میں ٹھیکیداری کرتا تھا،مقتوہ کے بیٹے کے فرد بیان پر پانچ نامزد اور کئ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے،وہیں پولیس جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کو لیکر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہی،صدر ڈی ایس پی پرتیش کمار نے ایک ٹیم تشکیل کر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے جگہ جگہ چھاپے ماری کر رہی ہے،وہیں اس معاملے کو لیکر گاؤں میں تناؤ دیکھا جا رہا ہے، پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی وجہ آپسی تنازعہ ہے۔کہا جاتا ہے کہ گلاب کے درخت کو کاٹنے پر دو فریقین کے مابین جھگڑا ہوا تھا ،

About the author

Taasir Newspaper