ریاست

سنجے کرول بنے پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گورنر نے دلایا حلف

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Nov-2019

پٹنہ:ـپٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس سنجے کرور کو آج راج بھون میں گورنر پھاگو چوہان نے عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔ حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نائب وزیراعلیٰ سشیل کمارمودی کے علاوہ ریاستی کابینہ کے دیگر وزراء ، پٹنہ ہائی کورٹ کے جج اور سینئر وکلاء بھی موجودتھے۔ قابل ذکر ہے کہ جناب کرول اس سے پہلے ترپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے پی شاہی کے تبادلہ کے بعدسنجے کرول کو چیف جسٹس بنایا گیاہے۔ جناب کرول کا تعلق ہماچل پردیش سےہے۔ انہوں نے 1986 میں وکالت شروع کی اور 1998 سے 2003 تک وہ ہمانچل پردیش کے ایڈوکیٹ جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper