ہندستان ہندوستان

سڑک حادثوں میں دو کی موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Nov-2019

سہارنپور:(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں اتوار کو پیش آئے سڑک حادثوں میں بائیک سوار دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔پولیس ترجمان نے اتوار کو یہاں بتایا کہ بائیک سوار ایک نوجوان سیڈکی کے نزدیک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں اس کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت ناگل علاقے کے کرالی باشندہ بابو رام کے بیٹے امت(25) کے طور پر ہوئی ہے۔ امت دیوبند سے گاؤں جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ سیڈیکی علاقے میں لاکھ نور شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کی زد میں آنے سے بائیک سوار شخص کی موت ہوگئی۔ بائیک سوار کی شناخت دیوبند علاقے شیوپور باشندہ راج پال کے بیٹے سمت(33) کے طور پر ہوئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper